Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

تنخواہوں کی ادائیگی کےحوالے سے اہم حکومتی فیصلہ

پشاور(اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا میں تنخواہوں کے حوالے سے اہم فیصلہ، سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے صوبے میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی کو سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن سے منسلک کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک سی پی فنڈ رجسٹر نہ کرنے والوں کو غیر تعمیل قرار دیا جائے گا۔ اگر 20 فروری کے بعد سی پی فنڈ اکاؤنٹ رجسٹر نہیں ہوا تو تنخواہ جاری نہیں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین سی پی فنڈ سکیم کے اہل نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں‌:موجودہ صورتحال حکومتی پالیسیوں پر سنجیدہ اور اہم سوالات کھڑے کر رہی ہے، رہنما پی ٹی آئی

یہ بھی پڑھیں