Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گلوکارہ حدیقہ کیانی کا نیا صوفیانہ گانا’ ڈھولنا ‘ریلیز

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنا نیا صوفی گانا ’’ڈھولنا‘‘ ریلیز کر دیا ہے جسے موسیقی کے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ خوبصورت اور روح پرور ٹریک صوفی سکور پلیٹ فارم کے تحت پیش کیا گیا ہے۔

گانے کی آواز خود حدیقہ کیانی نے گائی ہے جبکہ اس کے بول اور کمپوزیشن ڈیل آرنلڈ برچ نے ترتیب دی ہے۔ گانے میں دل کو چھو لینے والی ستار کی دھن استاد نفیس احمد نے بجائی ہے جب کہ میوزک پروڈکشن کے فرائض معروف میوزک پروڈیوسر عرفان کیانی نے انجام دیے ہیں۔

عبداللہ حارث فلمز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ڈھولنا‘‘ کی آفیشل میوزک ویڈیو یوٹیوب پر جاری کر دی گئی ہے۔ ویڈیو کو ریلیز کے بعد سے اب تک لاکھوں ویوز مل چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اسے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:سابق وزیراعظم نے عمران خان سےمتعلق اہم بات کہہ دی

یہ بھی پڑھیں