Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک

(اوصاف نیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 41 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جنوری 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے.

ضلع ہرنائی کے مضافات میں فتنہ الخوارج کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 30 خوارج ہلاک کردیئے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدکرکے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع پنجگور میں کیا گیاجہاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک کئے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور 15 دسمبر 2025 کی بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم بھی برآمدکی گئی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی پیر محمد شاہ کھگہ انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں