Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سندھ حکومت کا اعلان، شبِ برات پر صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند

سندھ (اوصاف نیوز)حکومت نے شبِ برات کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 4 فروری کو سندھ کے تمام سرکاری اورنجی اسکولزبند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق صوبے کے ہر تعلیمی ادارے پرہوگا تاکہ طلبہ و اساتذہ شبِ برات کی مناسبت سے عبادات اورتقریبات میں حصہ لے سکیں۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی شبِ برات کے موقع پر صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کررکھا ہے۔

سندھ حکومت کی اس کارروائی سے والدین اورطلبہ نے خوشی کا اظہارکیا ہے اوراسکول انتظامیہ نے بھی تعطیل کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

تعطیل کے اعلان سے طلبہ کو مذہبی تقریبات میں شامل ہونے کا موقع ملے گا اورصوبے بھرمیں اس موقع کی مناسبت سے سکولزکی سرگرمیاں عارضی طورپرمعطل رہیں گی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا

یہ بھی پڑھیں