Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

تاجروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم جاری

مستونگ (اوصاف نیوز) ضلعی پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تاجروں کو شام 4 بجے مارکیٹیں بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلعی پولیس کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کاروباری مراکز محدود اوقات کے لیے کھلیں گے، اس حوالے سے مارکیٹ یونین اور تاجر رہنماؤں کو ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ کاروبار محفوظ طریقے سے جاری رہ سکے۔

دکانیں بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جس سے شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

یہ بھی پڑھیں