Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خوشخبری ،ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین سے ملاقات کی جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور نیشنل ورکرز یونین کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پایا۔

ہارون اختر نے کہا کہ معاہدے کے تحت متاثرہ ملازمین کو علیحدگی اور معاوضہ پیکج دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے بعد ملازمین میں چیک تقسیم کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مالی مدد فراہم کرے گی تاکہ ملازمین کو ادائیگیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں مستحق ملازمین کو 40 فیصد، پھر 30 اور 30 ​​فیصد ادائیگیاں مرحلہ وار کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی پہلی ترجیح متاثرہ خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی میں 8فروری کے لاک ڈاؤن پر شدید مخالفت، جانیں اہم تفصیلات

یہ بھی پڑھیں