واشنگٹن(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وہ اس وقت امریکا میں اوبر چلا کر اپنے اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال رہے ہیں۔
قاسم سوری نے ایک حالیہ گفتگو میں بتایا کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ انہیں ایسا کام کرنا پڑے گا۔ تاہم، انہوں نے چوری کے بجائے محنت اور ایمانداری کی زندگی کو ترجیح دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
سوری نے اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اور ان کے لئے اصولوں کے ساتھ جینا زیادہ اہم ہے۔
“I am faced with financial challenges here in the US, working driving an Uber, but proud to be earning an honsest living.” Former Deputy speaker of Pakistan’s National Assembly @QasimKhanSuri pic.twitter.com/X8t1DkZnXW
— PTI (@PTIofficial) February 3, 2026
انہوں نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سی ڈی اے جیسے اہم ادارے میں ذمہ دار عہدے پر رہے، لیکن کبھی وہاں سے ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا۔ وہ 2018 سے پہلے اپنے کوئٹہ کے گھر پر عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی جیسی اہم شخصیات کی میزبانی بھی کر چکے ہیں۔
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قاسم سوری کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام دیا اور کہا کہ انہیں اپنے دوست قاسم سوری پر فخر ہے جو قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رہنے کے باوجود امریکا میں اوبر چلا کر حلال رزق کما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سوری نے عیش و آرام کی زندگی کو چھوڑ کر اپنے اصولوں پر قائم رہنا اور محنت سے رزق کمانا چنا ہے، جو ان کے بلند کردار کی نشانی ہے۔
I’m incredibly proud of my friend @QasimKhanSuri. A former Deputy Speaker of the National Assembly, he has endured immense personal sacrifice and hardship, yet today he drives an Uber in the United States with unwavering dignity and self-respect. By choosing to earn an honest,…
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 5, 2026
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ عمران خان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ وہ متوسط طبقے کے ایسے لیڈرز پیدا کر رہے ہیں جو کرپشن کا حصہ نہیں بنے اور مشکل حالات میں بھی اپنے قائد کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
مزیدپڑھیں:ایسا اسمارٹ فون جسے ایک ہفتے تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں



