Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رحمان اللہ گرباز پی ایس ایل 11 سے دستبردار

(اوصاف نیوز)افغانستان کے جارح مزاج اوپنر رحمان اللہ گرباز نے پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔(اوصاف نیوز)

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے پشاور زلمی نے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کو آکشن سے قبل ڈائریکٹ سائن کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی۔تاہم انسٹاگرام پر رحمان اللہ گرباز نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کی وجہ بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کچھ ذاتی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گا، ورلڈ کپ کے بعد افغانستان واپس جارہا ہوں۔گرباز نے سپورٹ کرنے پر مداحں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے 5 فروری کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے افغان اوپنر گرباز کی سائننگ کی تصدیق کی تھی۔

پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہو کر 3 مئی تک جاری رہے گا۔

اس سے قبل ذرائع نے کہا تھا کہ افغان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹرز کی پی ایس ایل شرکت روکنے کی تیاری کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں