راولپنڈی (اوصاف نیوز)راولپنڈی کے انڈسٹریل اسٹیٹ روات میں واقع ایک فیکٹری میں شدید آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 10 سے زائد ایمرجنسی گاڑیاں اور 30 سے زائد ریسکیو اہلکار موقع پر موجود ہیں اور کارروائی میں مصروف ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی، جہاں گودام میں موجود میٹیریل کے باعث آگ نے شدت اختیار کر لی۔ فائر فائٹرز آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ بڑے درجے کی ہے، جس کے باعث ضلع بھر سے فائرفائٹرز کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں:رمضان ریلیف پیکیج رقم12 ہزار سے بڑھا دی گئی، اب کتنے پیسے ملیں گے؟وفاقی وزیرکابڑا اعلان


