Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سینکڑوں سرکاری آسامیوں کا اعلان، ابھی دیے گئے لنک پر اپلائی کریں

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس سی اے پولیس کمیونیکیشن آفیسر کی اسامی کے لیے 267 آسامیاں پیش کر رہا ہے، یہ بھرتی مرد اور خواتین دونوں کے لیے ہے اور تمام کوٹے کا اطلاق حکومتی قوانین کے مطابق ہوگا۔

خواتین، اقلیتوں اور خصوصی افراد کو درخواست دینے کے لیے خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، اہلیت کے معیار کے مطابق، امیدواروں کے پاس IT سے متعلقہ شعبوں بشمول BCS، BBIT، BS Telecom، MBA-IT، MCS، MSc IT یا اس کے مساوی ڈگری میں 16 سال کی تعلیم ہونی چاہیے۔

محکمہ پولیس، آئی ٹی پروجیکٹس یا کال سینٹرز میں سابقہ ​​تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی، عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 28 سال مقرر کی گئی ہے۔

درخواست دہندگان کا پنجاب میں مقیم ہونا ضروری ہے، لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، ننکانہ صاحب، لیہ، راجن پور، کوٹ ادو، تونسہ، چنیوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور وزیر آباد سمیت دیگر اضلاع کے امیدواروں کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق درخواستیں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے آن لائن پورٹل https://nts.org.pk/Test&Products/Announced/01_26/PSCA_Feb2026_Online/PSCA.phpکے ذریعے وصول کی جائیں گی جبکہ سرکاری ملازمین کو متعلقہ چینل کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:پاکستانیوں کیلئے سنہری موقع! پرتگال نے مکمل فنڈڈ مواقع کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں