Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ولی ٹیک نے ٹیم ملتان کو 2 ارب 45 کروڑ میں خرید لیا، ٹیم کانام راولپنڈی رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(اوصاف نیوز ) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی موجود تھے۔لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی آکشن میں شریک ہوئے۔

ملتان کی ٹیم کی نیلامی کیلئے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی میں پانچ بڈرز شریک تھے۔ ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کیلئے خریدلیا۔

اس موقع پر ولی ٹیک کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھنا ممکن ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں