Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سونے اور چاندی کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر، تازہ نرخ جانیں

کراچی (اوصاف نیوز) پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان گولڈ اینڈ سلور ایسوسی ایشن کا 24 قیراط سونا 2300 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔

گولڈ اینڈ سلور ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 2300 روپے اضافے سے 528,562 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 1,972 روپے اضافے سے 453,156 روپے کا ہو گیا۔

گولڈ اینڈ سلور ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 1,808 روپے اضافے کے ساتھ 415,408 روپے ہو گیا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، ایک تولہ چاندی کی قیمت 120 روپے اضافے سے 8735 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 103 روپے اضافے سے 7488 روپے ہو گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے سونا 5,058 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 1.20 ڈالر اضافے سے 82.60 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
مزید پڑھیں‌:رمضان المبارک کے چاند کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی ،تفصیلات جانیں

یہ بھی پڑھیں