Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

رمضان ریلیف پیکج 13 ہزار روپے حاصل کرنے کا سنہری موقع

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کی تقریب رونمائی کے دوران سیکرٹری بی آئی ایس پی نے شہباز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال رمضان پیکج کے تحت رقم بڑھا کر 13 ہزار روپے کر دی گئی ہے، پیکج کا مقصد مستحق افراد کو باوقار ریلیف فراہم کرنا ہے۔

سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ 2025 میں رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 5 ہزار روپے دیے گئے، مستحق افراد کو براہ راست قومی بینکوں کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکج کا حجم 38 ارب روپے ہے، وزراء پر مشتمل کمیٹی رمضان پیکج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی، وزیراعظم خود اس نظام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال رمضان المبارک میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مستحق افراد کو رقم فراہم کی گئی۔ گزشتہ سال 20 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، اس سال رمضان پیکج کے تحت 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکج کی رقم چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں شفاف نظام کے ذریعے تقسیم کی جائے گی اور مستحق افراد کو فی خاندان 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مزید معائنہ کیا جائے گا، عطا اللّٰہ تارڑ

یہ بھی پڑھیں