Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نوابشاہ سے افسوسناک خبر آگئی ، جانی نقصان کی اطلاعات

نواب شاہ (اوصاف نیوز) شہید بینظیر آباد کی تحصیل قاضی احمد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 معصوم بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیہہ بھمبئی میں کچائی زمین کو لے کر بھنڈ برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی ایک بار پھر بھڑک اٹھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 لڑکیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو معصوم بچیاں زرقون، صدف اور امداد علی شامل ہیں۔ بھنڈ برادری کے پانچ افراد اور ایک ایس ایچ او کو بھی 2021 میں ڈیہ بھمبئی میں زمین کے تنازع پر شہید کیا گیا تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس ے علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے قاضی احمد میں زمین کے تنازع پر تین افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:افریقی گلوکار نے’ نور جہاں‘ کا مشہور گیت گا کرمداحوں‌دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں