جیکب آباد (نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر سارہ بلوچ نے خودکشی کی دھمکی دینے والا ویڈیو بیان جاری کردیا۔
ٹک ٹوکر سارہ بلوچ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہیں مسلسل ہراساں کیے جانے کا سامنا ہے اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
ٹک ٹوکر سارہ بلوچ نے جکھرانی برادری کے تین افراد پر فحش ویڈیوز بنانے اور وائرل کرنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے باعث شہر چھوڑ رہی ہیں۔
ٹک ٹوکر سارہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس تعاون نہیں کررہی، سیکیورٹی فراہم کی جائے، چند ماہ قبل عمرانی لارو کے مقام پر پولیس اہلکار سے مبینہ بدتمیزی اور بعد میں مسلح افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
مزید پڑھیں:محسن نقوی کی سری لنکن پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش


