کابل (سپورٹس ڈیسک) افغانستان کے لیجنڈ اسپنر راشد خان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
راشد خان نے آج یہ سنگ میل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں یو اے ای کے خلاف وکٹ لے کر حاصل کیا۔
ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو ٹی 20 کرکٹ میں 631 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جنہیں راشد خان نے فروری 2025 میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن بھی 613 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔ وہ 191 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی دوسرے اور کیوی اسپنر ایش سودھی تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے بالترتیب 164 اور 162 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کے کتنے ذخائر ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں


