کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے سونے کے ذخائر کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 64.76 ٹن سونے کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 کے دوران پاکستان کے سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.279 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سونے کے ذخائر کی قدر مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر بڑھ چکی ہے۔
جون 2025 میں پاکستان کے سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سے نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے پاس 20 لاکھ 82 ہزار اونس، یعنی تقریباً 55 لاکھ تولہ سونا بطور ذخیرہ موجود ہے۔
مزیدپڑھیں:’اگر میرا باپ مرگیا تو پی ٹی آئی کو معاف نہیں کروں گا‘، سڑکیں بند ہونے کے سبب نوجوان غصے سے بے قابو

