Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عمران خان کو جان لیوا بیماری کی صورت میں بیرون ملک علاج کیلئے بھجوایا جا سکتا ہے، دانیال چوہدری

اسلام آباد(اوصاف نیوز)پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چوہدری نےکہا ہے کہ عمران خان کو صرف جان لیوا بیماری کی صورت میں بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا سکتی ہے، بصورت دیگر کسی کو بھی ملک میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نےبانی پی ٹی آئی سے مبینہ ڈیل سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کسی قسم کی بات چیت ہوئی تو وہ صرف پارلیمانی قوتوں کے ذریعے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں علاج کی تمام ضروری سہولیات دستیاب ہیں اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے مزید کہا کہ احتجاج اور دھرنے سیاست کا حل نہیں، مذاکرات کا واحد راستہ پارلیمان کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت

یہ بھی پڑھیں