Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، نشیبی علاقے زیرِ آب

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جب کہ ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آج رات تک اور آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ اور اس کے گردونواح کے علاوہ پشین، چمن، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہرنائی، مستونگ، نوشکی اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 32 ملی میٹر بارش قلات میں ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں 29 ملی میٹر، خضدار میں 7، پسنی میں 6، نوکنڈی اور تربت میں 5، اورماڑہ میں 4 اور ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

قلات شہر اور گردونواح میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ چاغی، دالبندین، سیندک، امین آباد، چھتر سمیت دیگر علاقوں میں بھی گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ندی اور نہریں بہہ گئیں جبکہ کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:رمضان میں لوڈشیڈنگ ختم، اویس لغاری کا بڑا اعلان

یہ بھی پڑھیں