اسلام آباد (اوصاف نیوز) حکومت نے سحری اور افطاری کے دوران ملک بھر میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ سحری اور افطاری کے دوران ملک بھر میں کہیں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ اگر کہیں بھی لوڈ شیڈنگ ہو تو شہری 118 پر شکایت درج کرائیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ خراب فیڈرز پر بھی سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔
وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ صبح 3 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، گیس کی اضافی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے، گیس کی عدم فراہمی کی شکایات 1199 پر درج کی جائیں۔
مزید پڑھیں:رمضان میںریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل
