لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی شادی کے بعد ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ایک سخت الزام عائد کیا ہے۔ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر 2023 میں عماد وسیم نے لاہور میں ان کے حمل کا اسقاط کروا دیا تھا۔
ثانیہ اشفاق نے اپنے بیان میں کہا کہ عماد وسیم نے انہیں دھوکا دیا ہے اور ان کے پاس اس کا ویڈیو ثبوت موجود ہے۔ انہوں نے عماد وسیم کو قاتل قرار دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم پر شدید تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ ایسے شخص کا بائیکاٹ کیا جائے۔
ثانیہ اشفاق کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اور انہوں نے کہا کہ کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں:حکومت کا زکوٰۃ کے نصاب کا اعلان ، جانیں کتنی رقم پر کٹوتی ہوگی؟


