نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ پروینا دیش پانڈے کینسر سے لڑتے ہوئے چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پروینا دیش پانڈے نے بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنے معاون کرداروں سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔
میڈیا رپورٹس میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور آخری سانس تک کینسر سے لڑ رہی تھیں۔
اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی اور کہا گیا کہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے ہندی اور مراٹھی سنیما، ٹیلی ویژن، تھیٹر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں:بڑی خوشخبری، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ، جانیں کتنا؟


