Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج

لکی مروت (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے لکی میانوالی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جب کہ پنجاب جانے والی ہیوی ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دن بھر بجلی منقطع رہتی ہے اور افطار کے اوقات میں بھی وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ جاری رہتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی حکومت اس مقدس مہینے میں روزہ داروں کا احترام کرے اور بجلی کی بندش کو کنٹرول کرے۔
مزید پڑھیں‌:بھارت میں دلہن پر کروڑوں روپے نچھاور کرنے کا معاملہ، حقیقت سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں