نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست پنجاب میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دلہا اور اس کے اہلِ خانہ کی جانب سے دلہن پر پیسے نچھاور کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ نچھاور کی گئی رقم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تقریب پنجاب کے شہر ترنتارن میں منعقد ہوئی جہاں دلہا دلہن کا ہاتھ تھامے ہوئے بیگ سے نوٹوں کی گڈیاں نکال کر فضا میں اچھالتا رہا۔
ویڈیو میں مہمانوں کو موسیقی پر رقص کرتے اور فضا میں نوٹ اچھالتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ فرش بھی کرنسی نوٹوں سے ڈھکا ہوا نظر آرہا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین اور غیر مصدقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس تقریب میں کروڑوں روپے لٹائے گئے اور نچھاور کی جانے والی رقم تقریباً ساڑھے 8 کروڑ روپے تھی۔ بعض صارفین نے اسے ’گرینڈ کیش پارٹی‘ بھی قرار دیا۔
A video circulating on social media claiming that the groom’s family showered the bride with ₹8.5 crore in cash at a Punjabi wedding is fake. The video is from Patti, Tarn Taran. According to the DJ, the total cash collected was around ₹4 lakh, including US dollars. pic.twitter.com/PxXxIV1kAd
— BharatXnow (@BharatXnow) February 18, 2026
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق دلہا کے بھائی سکندر سنگھ نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ شادی میں رقم نچھاور کی گئی مگر اس کی مالیت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے قریب بھی نہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس تقریب کے ایونٹ منیجر اور ڈی جے نے بھی ساڑھے 8 کروڑ روپے نچھاور کیے جانے کے دعوے کو مسترد کیا ہے۔ ان کے مطابق تقریب میں مجموعی طور پر تقریباً 4 لاکھ روپے نچھاور کیے گئے تھے جس میں ڈالرز بھی شامل تھے۔
A Punjabi wedding video has gone viral with claims that the groom's family showered the bride with Rs 8.5 crore in cash, turning the celebration into a grand cash party. However, the claim is false. According to the event manager and the DJ, the total amount collected was around… pic.twitter.com/b82NBV1wZE
— IndiaToday (@IndiaToday) February 18, 2026
تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ کروڑوں روپے کی رقم کا دعویٰ کیسے سامنے آیا اور کیسے وائرل ہو گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں شادیوں میں رقم نچھاور کرنا ایک روایتی رسم سمجھی جاتی ہے۔
وضاحتیں سامنے آنے کے باوجود ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ افراد نے تقریب کی شان و شوکت اور جشن کے انداز کو سراہا ہے جب کہ بعض نے اسے غیر ضروری اور حد سے زیادہ خرچ قرار دیا۔
مزیدپڑھیں:سلمان آغا نے بوتل کیوں پھینکی تھی؟ مائیک ہیسن نے بتا دیا
