کراچی ( کامرس ڈیسک)سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، پانچ روز میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ پانچ روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، آج سونے کی قیمت میں بھی 3400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس اضافے سے سونے کی فی تولہ قیمت 539962 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا 2915 روپے مہنگا ہونے سے نئی قیمت 462,930 روپے ہوگئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 192 روپے اضافے سے 9286 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 5172 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 138 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے اضافے سے 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے جبکہ دس گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے سے 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے اور چاندی کی فی تولہ قیمت 9 لاکھ 46 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:حازمین حج کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا




