Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

واٹس ایپ میں شیڈول میسجز کی سہولت متعارف، جانیں نیا فیچر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے آخر کار شیڈول میسجز کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ متوقع ہے جس کا صارفین ایک عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں۔ حیران کن طور پر یہ بنیادی فیچر اب تک ایپ کا حصہ نہیں تھا لیکن اب کمپنی اسے متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق WABetaInfo نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں پیغامات کو شیڈول کرنے کا آپشن دیکھا گیا ہے۔ اس فیچر کو ممکنہ طور پر “شیڈولڈ میسیجز” کا نام دیا جائے گا۔

اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے پیغامات پہلے سے لکھ سکیں گے اور ان کے لیے مخصوص تاریخ اور وقت مقرر کر سکیں گے۔ مخصوص وقت آنے پر پیغام خود بخود بھیجا جائے گا، جس سے اہم مواقع پر یاد دہانیوں اور بروقت پیغامات بھیجنے میں آسانی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ آپشن چیٹ انفارمیشن اسکرین میں دستیاب ہوگا، جہاں سے صارفین میسج بھیجنے سے پہلے ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ میٹا کی ملکیت والی اس میسجنگ ایپ میں یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے اسے تمام صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا، اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری، اٹلی کے خواہشمند افراد کے لیے ورک ویزوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں