Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

منفرد اور پرسکون، مری کے نئے ٹری ہاؤسز دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

مری (اوصاف نیوز) درختوں پر بنے پرندوں کے گھونسلے تو ہر کسی نے دیکھے ہوں گے لیکن کیا آپ نے کبھی کسی سرسبز وادی میں گھنے درختوں کے جھرمٹ میں بنے ایسے خوبصورت گھر دیکھے ہیں؟ جہاں قدرت کی گود میں رہتے ہوئے یادگار لمحات گزارے جا سکتے ہیں۔

مری میں دلکش پتریاٹا ٹاپ پر بنائے گئے جدید ٹری ہاؤس سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ برف پوش پہاڑوں اور سرسبز وادیوں کے خوبصورت نظاروں کے درمیان تعمیر کیے گئے یہ منفرد گھر قدرتی حسن اور جدید سہولیات کا حسین امتزاج پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پتریاٹا ٹاپ پر تعمیر کیے جانے والے اس منصوبے کو سیاحت کے حوالے سے بڑی ترقی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ٹری ہاؤس پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیراہتمام تیار کیے گئے ہیں جو کہ اپنی نوعیت کا منفرد سیاحتی منصوبہ ہے۔

لکڑی سے بنے ان ٹری ہاؤسز کی تعمیر کا نہ صرف دلکش انداز ہے بلکہ قیام کے دوران زندگی کی تمام بنیادی اور جدید سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

یہاں آنے والے سیاح پرامن ماحول، ٹھنڈی ہوا، دلکش نظاروں اور فطرت کے قریب ہونے کے منفرد تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے منصوبے مری کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کریں گے، مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اگر آپ بھی فطرت کے قریب رہ کر کچھ نیا اور منفرد تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو مری کے پتریاٹا ٹاپ پر قائم یہ ٹری ہاؤس آپ کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری ،یونان کا پاکستانی ورک ویزوں میں اضافے کا فیصلہ، نئی امکانات کا آغاز

یہ بھی پڑھیں