دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر ڈپازٹ رول اوور کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 2 ارب ڈالر نہیں نکالے گا، یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کے ذخائر رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رول اوور کے حوالے سے یو اے ای حکومت سے بات چیت جاری ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ جو رول اوور ہوگا وہ طویل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن نے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالا ہے اور ان کے وژن کی وجہ سے پاکستان کو خارجہ امور میں مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آج دنیا عالمی برادری میں پاکستان کے مقام و مرتبہ کو تسلیم کر رہی ہے، پاکستان عالمی برادری میں کئی درجے بلند ہو چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہر سطح پر کامیاب رہی ہے۔ پاکستان ہر عالمی فورم پر مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی غاصبانہ حکمرانی کو اجاگر کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:کن شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جا رہے ہیں؟ حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا


