Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاسپورٹ پالیسی میں خواتین سےمتعلق اہم تبدیلی کا اعلان

اسلام آباد (اوصاف نیوز) حکومت پاکستان نے خواتین کو پاسپورٹ پر والد کا نام رکھنے کی اجازت دے دی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نئی اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو مشاورت مکمل کرنے اور سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی اصلاحات کو خواتین کی آزاد قانونی شناخت کو تسلیم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ خواتین کی معاشی، سماجی اور شہری حقوق تک رسائی میں ایک بڑی رکاوٹ کو دور کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی اصلاحات حکومت اور اقوام متحدہ کی خواتین کا مشترکہ مظاہرہ ہے، جو صنفی جوابدہ خدمات کی فراہمی کی ایک مثال ہے۔یہ اصلاحات وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ہدایات پر منعقد کی گئیں۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی نگرانی کی۔
مزید پڑھیں‌:ماسکو میں پاکستان،روس میڈیا و سفارتی فورم 27 فروری کو منعقد ہوگا

یہ بھی پڑھیں