Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف بڑا عدالتی فیصلہ آگیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید 2 مقدمات میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل کر دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 2 مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل کر دیا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ان دونوں میں سے کسی بھی مقدمے میں پہلے گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا کیس میں بھی گرفتاری عمل میں آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر لڑائی کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیے گئے، عدالت نے فریقین کو کل دلائل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھٰیں‌:پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق

یہ بھی پڑھیں