Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق

کوئٹہ (اوصاف نیوز) صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے سوراب میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی بکتر بند گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکاخیز مواد شاہراہ پر ایک پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ زخمیوں اور نقصان کی تفصیلات جاننے کے لیے حکام کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:غیر ملکی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس گرفتار، بڑا انکشاف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں