Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

غیر ملکی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس گرفتار، بڑا انکشاف سامنے آگیا

کراچی (اوصاف نیوز) ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے غیر ملکی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایئر ہوسٹس کے علاوہ عملہ بھی غیر قانونی سامان سمگل کرنے میں ملوث ہے۔ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے ریاض جارہی تھی۔ ایئر ہوسٹس بطور مسافر سفر کر رہی تھی۔

ترجمان کے مطابق ایئر ہوسٹس نے بتایا کہ 12 مزید عملے کے ارکان بھی شامل ہیں، وہ تمام متعلقہ اداروں کے عملے کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم گزشتہ 6 ماہ سے کنسائنمنٹ کا یہ کام کر رہا تھا۔ متعلقہ اداروں اور غیر ملکی ایئرلائن کے عملے کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے اے ایس ایف، اے این ایف کسٹمز اور ایئرلائن کے کاؤنٹرز سے کلیئرنس حاصل کر رکھی تھی۔
مزید پڑھیں‌:ایشیائی ٹیموں کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کا خدشہ، جانیں‌اہم تفصیلات

یہ بھی پڑھیں