کولمبو (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 49ویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں اپنے تمام میچ جیت لیے۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 159 رنز بنائے جو انگلینڈ نے 3 گیندیں باقی رہ کر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیے۔
ایونٹ میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ ہو گا۔ پاکستان کو نہ صرف میچ جیتنا ہوگا بلکہ اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔
پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی صورت میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دینا ہوگی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو مطلوبہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:آپریشن غضب للحق، افغان چیک پوسٹ پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں جاری


