کراچی (اوصاف نیوز)جامعہ کراچی میں آج 2 مارچ 2026 کو تمام کلاسز معطل اور تمام امتحانات ملتوی کرنے کااعلان کردیاگیا۔
رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق شہدائے ایران سے اظہار یکجہتی کیلئے جامعہ کراچی میں آج تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سر سید یونیورسٹی بھی آج پیر 2 مارچ کو طلباء کے لیے بند رہے گی، تمام کلاسز ملتوی کردی گئی ہیں ،تاہم فیکلٹی اورسٹاف کو معمول کے مطابق حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امتحانی نتائج کی تیاری اور رجسٹریشن کے انتظامی امور شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،اس حوالے سے رجسٹرار سید سرفراز علی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی بھی ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت اور ایران پر حملے میں دو سو سے زائد شہادتوں پر اظہار تعزیت کے لیے آج بندہے،یونیورسٹی کے تینوں کیمپسز میں سرگرمیاں معطل ہیں،ڈی ایچ اے کالجز اینڈ اسکولنگ سسٹم کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
مزید پڑھیں: باجوڑ میں سکیورٹی خدشات کے باعث 39 اسکول ایک ہفتے کیلئے بند

