Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے حکم نامے کو چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے حکم نامے کو چیلنج کر دیا گیا۔

وکیل عیسٰی شاہ ایڈووکیٹ نے ایم ٹیگ لگانے کے حکم کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔

ایم ٹیگ کے خلاف کیس آج چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں مقرر تھا تاہم چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔

رجسٹرار آفس کیس کی آئندہ تاریخ دوبارہ جاری کرے گا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدم دستیابی کے باعث ان کی عدالت میں سنگل بینچ کی سماعت بھی نہ ہو سکی۔
مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی جوابی کارروائیاں،خوست ایمونیشن ڈپوتباہ

یہ بھی پڑھیں