پشاور (اوصاف نیوز) پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی قونصلیٹ پشاور نے 2 مارچ سے عارضی طور پر کام معطل کر دیا ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ تمام معمول کی اور ہنگامی قونصلر خدمات فراہم کرے گا۔
بیان کے مطابق کراچی اور لاہور میں ٹریفک میں خلل کے باعث 3 مارچ کو ویزا اور قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ 3 مارچ سے معمول کی قونصلر خدمات دوبارہ شروع کر دے گا۔
امریکی حکام نے ملک بھر میں اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو مقامی خبروں پر نظر رکھنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی قونصل خانہ میں عارضی معطلی، شہریوں کے لیے اہم اطلاع




