Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

معروف ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری پر افطاری کے وقت فائرنگ، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

مانسہرہ (نمائندہ خصوصی) بالاکوٹ کے علاقے میں معروف ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری پر افطاری کے وقت فائرنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاوید مہانڈری اچانک گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں زمین پر گر جاتے ہیں۔

جاوید مہانڈری مقامی سطح پر الیکشن کے دوران اپنی یادگار ویڈیوز کی وجہ سے کافی مشہور تھے اور ان کے چاہنے والے ان کی ویڈیوز کو شدت سے پسند کرتے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی حکام نے جاوید مہانڈری کے قتل کی بھرپور مذمت کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلانے تک ہر ممکن تعاون اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مقامی افراد اور سوشل میڈیا صارفین نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور انصاف کے لیے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر حملے کا اعلان، عالمی تیل منڈی میں ہلچل

یہ بھی پڑھیں