راولپنڈی ( اوصاف نیوز)ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل پہنچنے کے بعد عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیا اور چیک اپ کے بعد ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹرز کی مشترکہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی جن میں الشفاء آئی ٹرسٹ آئی اسپتال کے ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر اوصل بھی شامل تھے۔
میڈیکل ٹیم کے ہمراہ جدید طبی آلات سے لیس گاڑی بھی جیل پہنچیں اور جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملے سے بھی معاونت حاصل کی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کا فالو اپ چیک کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس، امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ


