پشاور (اوصاف نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز پشاور سے ملتان منتقل کر دیئے گئے۔
ایونٹ کے تمام میچز اب ملتان میں کھیلے جائیں گے، اس سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز پشاور میں کھیلے جانے تھے۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا، ایونٹ کے تمام میچز 6 سے 17 مارچ تک ہوں گے، شیڈول میں تبدیلی سے ٹیموں اور آفیشلز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، اہم پیش رفت سامنے آگئی
