لاہور (اوصاف نیوز) محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 17 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد ہے اور ہوا پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور سورج اور بادلوں کی آمیزش بھی ہوگی۔
لاہور بدستور آلودہ ترین شہر ہے، شہر میں آلودگی کی سطح 294 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے وقت تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم ہے اور درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے، نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق، شہر کی ہوا کا معیار بدستور خراب ہے، اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 12 ویں نمبر پر ہے، جس میں 127 فی ملی میٹر ہوا میں ذرات کی مقدار موجود ہے۔
مزید پڑھیں:قومی سائبر سیکیورٹی کنٹرول روم اسلام آباد میں قائم، سائبر خطرات سے نمٹنے کیلئے بڑا اقدام


