لاہور (سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان کی بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔ پاکستانی ٹیم مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ خالی تھا اور اظہر محمود جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ تھے۔
مزید پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین ایک بار پھر ملتوی؛ وجہ سامنے آگئی


