راولپنڈی (اوصاف نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دن فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔
پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے چھ ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کردی۔
ایم این اے شاہد خٹک، جاوید وڑائچ، شبیر علی قریشی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں، عادل بازئی، سہیل سلطان، میجر (ر) فیاض احمد بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ملاقات کی فہرست میں شامل افراد جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے۔
مزید پڑھیں:’ایران اور اسرائیل جنگ کی دعوت نہیں دی گئی‘ کم جونگ اُن کی دلچسپ میمز بن گئیں

