Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

محسن نقوی کو نوٹس جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں‌

اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں‌ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو نوٹس جاری کر دیا۔

سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں 10 مارچ 2026کو ہوگی جس کے لیے الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں‌ بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی نظام کا متبادل نظام متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی نے مجوزہ نئے نظام پر کام شروع کر دیا ہے۔

مجوزہ نظام کے تحت پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے فیڈرل کونسل کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے جو اسلام آباد کے انتظامی اور شہری مسائل کو حل کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 ارکان پر مشتمل فیڈرل کونسل کی تشکیل زیر غور ہے جس کے لیے براہ راست انتخابات کے ذریعے ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔ فیڈرل کونسل کی الگ اسمبلی ہوگی جبکہ یہی کونسل میئر کا انتخاب بھی کرے گی اور موجودہ بلدیاتی نظام کی جگہ لے گی۔
مزید پڑھیں‌:شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،تشویشناک اطلاعات موصول

یہ بھی پڑھیں