Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے آئی ایم ایف کی اہم شرط سامنے آ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی قیمتوں کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی سبسڈی نہ دے اور عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری اضافہ کرے۔

آئی ایم ایف حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو فوری منظور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 30 جون تک پیٹرول اور ڈیزل ڈیولپمنٹ لیوی کا 1468 ارب روپے کا ہدف پورا کیا جائے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 15 مارچ تک 32 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

مزید برآں، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 153.50 روپے سے بڑھ کر 186.47 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 مارچ تک 50 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 93.2 ڈالر سے بڑھ کر 138 ڈالر فی بیرل ہونے کا امکان ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 79.14 ڈالر سے بڑھ کر 97.92 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:اسرائیل نے راکٹ حملوں کے خدشے پر مسجدِ اقصیٰ بند کردی

یہ بھی پڑھیں