Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

نجی ٹی وی چینل میں خاتون صحافی کو ہراسانی کا سامنا، 9 دن بعد مقدمہ درج

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ایک نجی ٹی وی چینل میں کام کرنے والی خاتون صحافی نے اپنے ہی کولیگ پر ہراسانی کا الزام عائد کر دیا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ 9 دن بعد درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
May be an image of ticket stub and text
ذرائع کے مطابق ابتدائی دنوں میں پولیس افسران خاتون رپورٹر کو صلح پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم بعد ازاں پنجاب پولیس نے اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق معاملے میں آئی جی کی مداخلت پر مقدمہ درج ہوا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں