Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

سابق ایم این اے نیازاحمد جھکڑ انتقال کرگئے

لیہ (اوصاف نیوز)لیہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف ملک نیازاحمد جھکڑ انتقال کرگئے۔

سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ موجودہ ایم این اے اویس حیدر جکھڑ کے والد ہیں۔ ملک نیاز احمد جکھڑ مختلف ادوار میں قومی اسمبلی کے رکن رہے اور کئی سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے 4 بار جیتے 4 بار شکست کا سامنا ہوا۔

ملک نیاز احمد جکھڑ نے اپنے سیاسی کیریئر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستہ رہے، آخری بار 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں: مجتبیٰ خامنہ ای نئے ایرانی سپریم لیڈر، شمالی کوریا کی حمایت، امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت

یہ بھی پڑھیں