کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان بلین جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے کمی سے 540362 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے کمی کے بعد 463273 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 176 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:خوشخبری ،عرب ملک نے تارکین وطن کے لیے دروازے کھول دیئے




