جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، وزیراعظم چند گھنٹے سعودی عرب میں قیام کریں گے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد وطن روانہ ہوں گے۔
جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر مکہ مکرمہ ریجن کے ڈپٹی گورنر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی عملہ بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے موجود تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب سفارتی میدان میں پاکستان کے مثبت کردار کو واضح کر رہا ہے۔ پاکستان سفارتی میدان میں یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں:کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دوبارہ ایرانی ڈرون حملے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

