لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فرحانہ مقصود نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو ناخوشگوار قرار دیا۔
فرحانہ نے دعویٰ کیا کہ فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ کے دوران ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا گیا۔
فرحانہ مقصود کے مطابق جب انہوں نے پراجیکٹ پر کام شروع کیا تو انہیں بتایا گیا کہ یہ ٹیلی فلم ہے۔ تاہم جب وہ شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچی تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ دراصل ایک فیچر فلم ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ حالات کو جاننے کے باوجود انہوں نے کام جاری رکھا کیونکہ وہ بطور فنکار دوسرے فنکاروں کو سپورٹ کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔
اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ انہیں اس پروجیکٹ کے لیے ٹیلی فلم کی بنیاد پر ادائیگی بھی کی گئی، حالانکہ یہ ایک باقاعدہ فیچر فلم تھی۔ فرحانہ مقصود کے مطابق یہ معاملہ ان کے لیے حیران کن اور مایوس کن تھا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز کے بعد جب کاسٹ کی فہرست سامنے آئی تو ان کا نام اس میں شامل نہیں تھا۔ ان کے مطابق نہ صرف انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا بلکہ انہیں فلم کی تشہیری تقریبات اور پریمیئر میں بھی مدعو نہیں کیا گیا، جسے وہ اپنے خلاف زیادتی قرار دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکا نے روسی تیل کی درآمدات پر فیصلہ کر دیا، تیل کی قیمتیں متاثر ہو سکتی ہیں


