Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مٹی کا تیل فی لیٹر 39 روپے 20 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اوصاف نیوز)حکومت نے مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 105روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، 23 ارب روپے کی سبسڈی 14مارچ سے 20 مارچ تک کیلئے ادا کی جائے گی، پٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی ادا کی جائے گی۔

وزارت توانائی کاکہنا ہےکہ یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی مد میں ادا کی جائےگی، 23 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز اوگرا کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔

وزارت توانائی نے بتایا کہ کابینہ سے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری حاصل کر لی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی، پرائس ڈیفرینشل کی ادائیگی کے طریقہ کار میں او ایم سیز سے موصول ہونے والے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ کا عمل بھی شامل ہوگا۔
مزید پڑھیں:پشاور، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے ہیروز کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری

یہ بھی پڑھیں